ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا نقصان، فخر بھی انجرڈ

19 فروری, 2025 16:54

قومی ٹیم کے مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوکر میدان بدر ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ میدان باہر چلے گئے تھے۔

اس دوران فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پہلی بار کپتانوں کا نیا "اینیمیٹڈ پرومو” جاری

فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ انڈین ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ کیوں؟

دوسری جانب بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔