ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگیا

20 فروری, 2025 11:59

فخر زمان کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچوں میں شرکت نہ کرنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد پی سی بی انتظامیہ نے ان کے متبادل پر غور شروع کر دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی 60 رنز سے شکست کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز کی کمر میں چوٹ لگی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اوپننگ بلے باز فخر زمان بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ساتھ دبئی کا سفر نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تھنک ٹینک نے فخر زمان کے مناسب متبادل پر بات چیت شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

فخر زمان کے متبادل کے طور پر حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لینے والے امام الحق سرفہرست امیدوار ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار 23 فروری کو دبئی میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب نے بھارتیوں کے دانتوں تلے پسنیہ نکال دیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے آغاز میں ہی فیلڈنگ کے دوران انجری ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں میدان سے باہر ہونا پڑا تھا۔

دوسری اننگز میں بائیں ہاتھ کا بلے باز محمد رضوان کی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن اس دوران انہیں پھر بے چینی محسوس ہوئی اور وہ وکٹ کے درمیان ٹھیک سے دوڑنے کے قابل بھی نہیں تھے۔

آخر کار فخر زمان کو بریسویل نے 42 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ کردیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔