ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

پاکستان کیخلاف میچ میں کوہلی کے نام ایک اور اعزاز

23 فروری, 2025 19:31

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کیخلاف اسٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 14 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں ویرات کوہلی نے حارث رؤف کو چوکا لگا کر انٹرنیشنل کیرئیر میں 14 ہزار بنانے کا اعزاز حاصل کیا، وہ ایسا کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے تھے تاہم پاکستان کیخلاف انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرلیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ ناکام بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرنے کااعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رن آؤٹ امام ہوئے اور تنقید کا نشانہ بنے انضمام مگر کیوں؟

اس سے قبل محض دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے تھے جن میں سچن ٹینڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔