ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

رن آؤٹ امام ہوئے اور تنقید کا نشانہ بنے انضمام مگر کیوں؟

23 فروری, 2025 18:26

بھارت کیخلاف اوپنر امام الحق رن آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی میمز کا نشانہ بن گئے۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں اوپنر امام الحق 23 گیندوں پر محض 10 رنز بناکر اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے مڈ آن کی طرف شارٹ کھیلا اور دوڑ پڑے تاہم وہ کریز میں نہ پہنچ سکے، اس وقت اکشر پٹیل نے وکٹ پر تھرو کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ ناکام بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

صارفین نے میمز کے ذریعے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ انہیں انضمام الحق کی پرچی ہونے کے طعنے بھی دیے گئے۔

مزید پڑھیں: میچ آسٹریلیا، انگلینڈ کا! ترانہ بجا بھارت کا، مگر کیسے؟ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

امام الحق کے رن آؤٹ پر بننے والی میمز:

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔