پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور ایونٹ میزبان پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اسٹیج مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اس فتح سے نہ کیوبز نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ بھارت بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف جیت کی بدولت ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جب کہ میزبان پاکستان اور بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوکہ محض مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا سکے۔
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو نے 77 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ جیکر علی 45 اور رشاد حسین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بولنگ میں کیوبز کے بریسویل نے 4، او رورک نے 2 اور میٹ ہینری، کائل جیمیسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 اشاریہ 1 اوور میں رچن روندرا کی سنچری کی بدولت بآسانی سے حاصل کرلیا۔
میچ کی دوسری اننگز میں کیوبز کے رچن روندرا نے 112 رنز کی اننگ کھیلی، ٹام لیتھم نے 55 اور ڈیون کانوے بھی 30 رنز بنا کر ٹیم کو جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ جب کہ گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہوتا تھا اور یوں قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی اور آج کے میچ کے بعد وہ بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












