ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر

25 فروری, 2025 18:14

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 7واں میچ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا بارش کی نذر ہوگیا۔

روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منگل کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا ساتواں میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث میچ میں ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

آئی سی سی کی جانب باضابطہ طور پر میچ کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں سابق چیمپیئن پاکستان کے ساتھ کیا غلط ہوا؟

اس طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

واضح رہے کہ بارش کے باوجود شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی اور کھیل کا انتظار کرتی رہی لیکن بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے پر تماشائیوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔