فاسٹ بالر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ متبادل کھلاڑی کون؟

فاسٹ بالر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ متبادل کھلاڑی کون؟
انگلینڈ کے فاسٹ بالر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
انگلینڈ کے نامور فاسٹ بالر برائیڈن کارس انگھوٹے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پرانگلینڈ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے 3،3 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












