چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ قومی ٹیم کے بہترین مفاد میں اقدامات کرے گی۔
محمد رضوان کی قیادت والی ٹیم کو گروپ مرحلے کے دوران نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل دو شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو میرٹ کے بغیر منتخب کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی کو بغیر کارکردگی شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس وجہ سے پوری ٹیم کی جگہ انڈر 19 اسکواڈ کو شامل نہیں کرسکتے، ٹیم مایوس ہے، جب وہ توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہتے ہیں تو کھلاڑی خود سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
عاقب جاوید نے بھارت کے تجربے کو پاکستان کے خاتمے میں فیصلہ کن عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم انتہائی تجربہ کار تھی، 240 رنز کا دفاع کرتے وقت وکٹیں حاصل کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی صرف بھارت کے خلاف کھیلنے تک محدود نہیں بلکہ اس کا اطلاق ہر میچ پر ہوتا ہے۔
ٹیم سلیکشن پر اطمینان کے بارے میں پوچھے جانے پر عبوری کوچ نے جواب دیا کہ آپ کبھی بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو سکتے لیکن یہ ہمارے پاس موجود بہترین ممکنہ ٹیم تھی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے ٹیم کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں، تاہم ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، اور اس عمل کو روکا نہیں جا سکتا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا ہے، آگے بڑھتے ہوئے ہم ٹیم کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے جب کہ ہماری توجہ اگلے میچ کی تیاری پر ہے۔
کوچ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دفاعی چیمپیئن پاکستان کو گزشتہ ہفتے کراچی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے پیر کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے بنگلہ دیش کی ضرورت تھی لیکن نتیجہ اس کے برعکس رہا۔
جمعرات کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والا میچ مردہ ربڑ میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بورڈ، کوچنگ ٹیموں اور سلیکشن پینل میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے بھی کھیل متاثر ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تنقید کی زد میں ہیں اور ‘بار بار ناکامیوں’ پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












