ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم

27 فروری, 2025 11:34

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔

افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی، جس کے بعد آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

اب تک اس ٹورنامنٹ میں 11 سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں، جو چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں دس دس سنچریاں بننے کا ریکارڈ تھا، جو اب ٹوٹ چکا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

 

چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز اور فائنل سمیت ابھی سات میچز باقی ہیں، جن میں مزید سنچریاں بننے کے امکانات ہیں۔ اب تک ٹورنامنٹ کے آٹھ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبھمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زدران اور جوروٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔