ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کا نماز پڑھنا؛ بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

27 فروری, 2025 17:32

قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اوپنر امام الحق کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز سے متعلق بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنے لگا۔

ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ اور روایتی حریف بھارت کیخلاف گروپ راؤنڈ میں شکستوں کے بعد باہر ہوگئی تھی تاہم بھارتی میڈیا نے اختلافات کو ہوا دیکر مزید متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔

اپنی رپورٹس اوپنر امام الحق کا الٹرا ایج کو دیے گئے پوڈکاسٹ انٹرویو میں نماز سے متعلق کھلاڑیوں کے رویے اور کپتان محمد رضوان کی جانب سے دوران نماز غیر مسلم کو دور رکھنے کے بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کررہا ہے۔

رپورٹس میں ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی غیر مسلم کیساتھ ناروا سلوک کررہے ہیں جبکہ امام الحق نے رضوان کے اقدام کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کے ناقدین کو کیا مشورہ دیا؟

امام الحق نے پوڈکاسٹ کے دوران بتایا کہ رضوان حقیقی لیڈر ہیں وہ ٹیم کیلئے ہوٹلز کا انتظام کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو نماز کیلئے جمع کرتے ہیں، اس کیلئے انہوں نے واٹس ایپ گروپ تک بنارکھا ہے۔

مزید پڑھیں: حارث، شاہین اور نسیم کو "خدا حافظ” کہنے کا وقت آگیا

ورلڈکپ 2023 کے دوران بھی انڈین میڈیا نے محمد رضوان کے میدان پر نماز پڑھنے کو متنازع بنانے کی کوشش کی تھی تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔