منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پی سی بی کرکٹرز سے ناراض، کھلاڑیوں کا ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے بریک لینے پر غور

28 فروری, 2025 10:44

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ناقص کارکردگی کے باعث پی سی بی حکام قومی کرکٹرز سے ناراض ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں خراب پرفانس کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے خود ہی بریک لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اگلی سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، لہٰذا کچھ کرکٹرز کا دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کا قوی امکان ہے۔

قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز کھیلنی ہے، گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 16 مارچ سے ہونا ہے۔

پاکستان کے کچھ کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی پر ٹیم سے ڈراپ ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے وہ خود پر ڈراپ کا لیبل لگنوا ے سے پہلے ہی بریک لینا چاہ رہے ہیں۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے 60 رنز جب کہ دبئی میں کھیلے گئے اپنے دوسرے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

پاکستان ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی مہم کا آخری گروپ میچ راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔