ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ کھیلے گا پھر؟ آفریدی کا سوال

01 مارچ, 2025 18:14

قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو نشانے پر رکھ لیا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں ٹیم سے 5 سے 6 یا 6 سے 7 کھلاڑیوں کو باہر کردیا جاتا ہے تو کھیلے گا کون؟۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں انِ پلئیرز کو نکال دیں تو انکی جگہ پُر کرنیوالے کرکٹر ہماری بینچ پر موجود ہیں، وسیم بھائی کہہ رہے ہیں کہ 6 ماہ تک ٹیم ہارتی ہے تو برداشت کرلیں گے لیکن اگر اسکے بعد بھی حالات بہتر نہ ہوئے تو کیا کریں گے، دوبارہ سرجری ہوگی؟۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری

شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔

مزید پڑھیں: پہلے راؤنڈ سے باہر پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کا انتظار

قبل ازیں وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کیا بابر، رضوان اور شاہین کا مستقبل تاریک ہوگیا؟

محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں چیمپئینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کے باعث پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔