ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

01 مارچ, 2025 13:54

سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز میتھیو شارٹ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے، میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔