ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری

01 مارچ, 2025 17:49

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بارش سے متاثرہ میچوں کے دوران آئے شائقین کرکٹ کو پی سی بی نے بڑی خوشخبری سُنادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کرکٹ کو واپس کردی جائے گی۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 2 میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی مکمل واپسی کی جائے گی کیونکہ دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے اور میچ میں ایک گیند بھی نہیں کروائی جاسکی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلے راؤنڈ سے باہر پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کا انتظار

متاثرہ میچوں میں 25 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا اور 27 فروری کو بنگلادیش بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔

ٹکٹ واپسی کا طریقہ کار:

ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں (تاخیر سے کی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا)۔

ریفنڈ کے لیے مندرجہ ذیل کی ضرورت ہوگی:

خریداری کے ثبوت کے طور پر ایک اصل / اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔

خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کیلئے ذاتی طور پر ٹی سی ایس آؤٹ لیٹ جانا ہوگا، اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔