ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

گواسکر بھی دیگر کمنٹیٹرز کو پیسوں کا رعب دکھانے لگے

02 مارچ, 2025 15:48

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔

لیجنڈری سنیل گواسکر نے سابق انگلش کرکٹرز و کمنٹیٹرز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپکو اپنے گھر پر نگاہ رکھنی چاہیے، آپکی ٹیم کیوں ہاری اور کیوں کوالیفائی نہ کرسکی؟۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ کھیلے گا پھر؟ آفریدی کا سوال

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ آپ دونوں کو اپنی نظریں بھارتی ٹیم سے ہٹاکر اپنی طرف کرنے کی ضرورت ہے، ہر وقت یہ کہنا کہ بھارت کو یہ مل گیا وہ مل گیا۔ ہمارے پاس توجہ مرکوز کرنے کے لیے بہتر چیزیں ہیں، آپ لوگوں کا یہی رونا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میں دونوں کرکٹرز کو بتا چاہتا ہوں کہ ان کی تنخواہوں کا ایک بڑا حصہ ہندوستان کی آمدنی پر بھی منحصر ہے۔

مزید پڑھیں: پہلے راؤنڈ سے باہر پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کا انتظار

قبل ازیں مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا گیا کیونکہ وہ محض ایک مقام پر کھیل رہے ہیں اور انہیں کنڈیشنز کا فائدہ مل رہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اپنے وینیوز تبدیل کررہی ہیں۔

دونوں سابق کرکٹرز کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور افریقی بیٹرر راسی وین ڈر ڈوسن نے بھی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔