ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

کوہلی کا کیچ؛ فلپس نے بھارتی فینز کو بھڑکا دیا

04 مارچ, 2025 16:36

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ون ڈے میچ کھیل کر ریکارڈ بنایا۔

اس دن کو کوہلی رنز کے اعتبار سے یادگار بنانے میں ناکام رہے مگر یہ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک دلچسپ وجہ سے نہ صرف خبروں کی زینت بنا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے رہے۔

گروپ اے کے آخری میچ میں کوہلی نیوزی لینڈ کے فیلڈر گلین فلپس کے شاندار کیچ کی بدولت صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلین فلپس نے کوہلی کا پوائنٹ پوزیشن پر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ لیا جس پر دیکھنے والے اور بیٹر خود حیران رہ گئے، اس شاندار کیچ کی بدولت فلپس کو خوب سراہا گیا۔

ویرات کوہلی کو کریئر کے اہم دن کوئی خاص اسکور نہ کرتا دیکھ کرکٹر کے مداح بھڑک اٹھے جنہوں نے نے گلین فلپس پر غصہ نکالنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا تاہم ان کی منزل غلط نکلی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میچ، ویرات کوہلی کافلپس کے ہاتھوں شاندارکیچ

اصل میں کوہلی کے فینز گلین فلپس پر برہمی کا اظہار کرنے کے لیے جس ‘فلپس’ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پہنچے وہ الیکٹرونک اشیا بنانے والا معروف انٹرنیشنل برانڈ ہے۔

مذکورہ برانڈ کے فلپس اور فلپس انڈیا نامی انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹس کے تبصروں کے سیکشن میں کوہلی فینز کے کمنٹس کی بھرمار تھی جس میں بظاہر فیلڈر گلین فلپس سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ کوہلی کو کیوں آؤٹ کیا۔

اس مفت میں ملنے والے تشہیر اور سوشل میڈیا صارفین کی رسائی کے بعد اب برانڈ نے کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Philips India (@philipsindia)

فلپس انڈیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی تصویر کے ساتھ ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں کوہلی کے فینز کی تصحیح کی گئی۔

برانڈ نے کہا کہ ہم وہ فلپس نہیں جس نے کوہلی کو آؤٹ کیا بلکہ کوہلی کو گراؤنڈ سے باہر گیند پھینکنے میں مدد دی۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔