ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

رضوان سے کپتانی چھن گئی، کئی سینئر کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ

04 مارچ, 2025 14:49

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار ہیں جب کہ ان سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی ہے۔

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جب کہ کافی عرصے بعد اسکواڈ میں واپس آنے والے شاداب خان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہوں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، نئے کپتان سے متعلق بھی فیصلہ ہوگیا

عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ  میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جب کہ محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔