ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

عمر اکمل کیوں نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا کرکٹر بنے؟

04 مارچ, 2025 13:15

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے۔

حال ہی میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی بیٹے کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں بیٹے کو پریکٹس کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عمر اکمل نے بیٹے کے مستقبل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے اور کرکٹ کا بہت شوقین ہے لیکن اگر میں اپنی ایماندارانہ رائے بتاؤں میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹ کھیلے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے، ہمارے خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، میں نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے کے ساتھ ویسا ہو، اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اس لیے میں اس کی مزید وضاحت نہیں کروں گا۔

 

 

عمر اکمل نے کہا کہ چونکہ یہ اس کا جنون ہے اس لیے میں اس کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا لیکن ساتھ ہی میں نے اس سے وعدہ کیا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی پڑھائی اور پھر کرکٹ ہونا چاہیے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔