ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

05 مارچ, 2025 17:31

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے 35 سالہ بلے باز ٹیسٹ اور ٹی 20 میچ کھیلتے رہیں گے۔

اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی چار وکٹوں سے شکست کے فوری بعد اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ساتھیوں کو آگاہ کیا۔

اسٹیو اسمتھ نے کرکٹ آسٹریلیا کی پریس ریلیز میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھا سفر رہا اور میں نے اس کے ہر منٹ کو پسند کیا ہے۔

2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لیگ اسپننگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ڈیبیو کرنے کے بعد اسمتھ نے 170 ون ڈے میچ وں میں 43.28 کی اوسط سے 5800 رنز بنائے۔

انہوں نے 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں اسکور کیں اور وہ آسٹریلیا کی 2015 اور 2023 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کے رکن تھے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے لہذا ایسا لگتا ہے کہ یہ راستہ بنانے کا صحیح وقت ہے۔

اسٹیو اسمتھ نئ کہا کہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، موسم سرما میں ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا منتظر ہوں، لگتا ہے مجھے اب بھی اس اسٹیج پر بہت کچھ کرنا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔