ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

05 مارچ, 2025 22:08

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

بلیک کیپس کی جانب سے رچن روندرا اور کین ویلیئمسن نے سنچریاں اسکور کیں جنہوں نے بالترتیب 108 اور 102 رنز بنائے جب کہ گلین فلپس ناقابل شکست 49 بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں پروٹیز کے گیند باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، لنگی نگیڈی میں 72 رنز دے کر تین، رباڈا نے 70 رنز کے عوض دو اور ملڈر نے 48 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہاڑ جیسے ہدف  کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 312 رنز بنا سکی اور اس طرح ایک بار پھر ناک آؤٹ مرحلے میں چوک کرگئی۔

میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر زبردست 100 رنز بنائے مگر وہ بھی پروٹیز کے کسی کام نہ آئے جسے سیمی فائنل میں 50 رنز سے شکست کا سامنا پڑا۔

پروٹیز کی جانب سے رسی ون ڈر ڈوسین نے 69، کپتان ٹیمبا باووما نے 56 اور ایڈن مارکرم 31 رنز پر وکٹ گنواں بیٹھے۔

گیند بازی میں کیویز کے کپتان مچل سینٹنر نے تین، گلین فلپس اور میٹ ہنری نے دو، دو جب کہ رچن روندرا اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔