بابر اعظم کی حمایت میں والد ایک بار پھر متحرک ہوگئے

حکومت نے منی بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان کے والد اعظم صدیق بیٹے کی بری کارکردگی کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بابر کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔
اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آ جائے گا۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کے ناقدین کو کیا مشورہ دیا؟
اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔
اعظم صدیق کا کہنا تھا جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے، پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بری فارم کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.