چیمپئنز ٹرافی 2025؛ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!!!
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ اور قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد ٹکٹوں کی مانگ اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 9 مارچ کو کھیلے جانے والے اس میگا ایونٹ کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے شائقین کرکٹ نے آن لائن پلیٹ فارمز پر ہجوم لگا دیا ہے، جبکہ ٹکٹوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہیں۔
ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی اور فائنل میں اپنی جگہ بنائی جس کے فوری بعد ہی فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
شائقین نے ٹکٹ بکنگ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی آن لائن پلیٹ فارمز پر قطاروں میں لگنا شروع کر دیا۔ بھارت کے سینئر صحافی امول کرہڈکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک تصویر شیئر کی جس میں 14 ہزار سے زائد افراد کو ٹکٹ بکنگ کے لیے ورچوئل قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کرنے والے پلیٹ فارم ویاگوگو نے پہلے ہی ٹکٹس دستیاب کر دیے ہیں، جہاں ان کی قیمتیں 6 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنی زیادہ قیمت کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی فائنل میں کوالیفکیشن نے نہ صرف شائقین میں جوش و خروش پیدا کیا ہے، بلکہ ٹکٹوں کی مانگ نے بھی نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












