صائم ایوب اور فخر زمان پی ایس ایل 10 کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

صائم ایوب اور فخر زمان پی ایس ایل 10 کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بیٹرز کو میڈیکل وجوہات کی بناء پر کسی بھی فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے لیے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 11 اپریل 2025 کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ صائم ایوب جنوری 2025 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے، تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












