منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

07 مارچ, 2025 16:18

اتوار کو شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لیںڈ کو بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل اہم فاسٹ بولر کی انجری کے باعث شدید دھچکا پہنچا ہے۔

کیوی فاسٹ بولر میٹ ہنری بھارت کیخلاف گروپ اسٹیج میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے اس میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی بوائز کا نام لیے بغیر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا، مگر کس نے؟

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔

میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں: سدھو کی کمنٹری کا کارٹون ورژن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل

میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔