منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

گیلسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق گواسکر کے بیان کو بکواس قرار دیدیا

07 مارچ, 2025 20:00

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کے منفی بیان کو بکواس قرار دے دیا۔

ایک بیان میں جیسن گیلسپی نے پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

سنیل گواسگر نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم ایسی ہے کہ انہیں شاید بھارت کی بی ٹیم کو ہرانے کے لیے بھی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

تاہم سنیل گواسکر کے بیان کے ردعمل میں جیسن گیلسپی نے کہا کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات بکواس ہے، پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے، گیم ڈیویلپ کے لیے وقت دے تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، بس صحیح ٹیلنٹ کو پک کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

جیسن گیلسپی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ صبر کے ساتھ کام لیا جائے، اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پر لگائے اور سلیکشن میں میرٹ پر لوگوں کو لانے کے ساتھ انہیں پورٹ بھی کرے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔