منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائدے لینے پر برطانوی میڈیا بول پڑا

08 مارچ, 2025 13:43

کراچی: برطانوی میڈیا کو چیمپئز ٹرافی 2025 میں اپنے مالی فوائد کیلئے بھارت کی من مانیاں بری لگنے لگیں۔

برطانوی اخبار ’’ٹیلی گراف‘‘ نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بولنگ، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے۔

مزید پڑھیں:چیمئپنز ٹرافی؛ تنازعات میں گِھری بھارتی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

 موجودہ اور سابق کرکٹرز  پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین، جوناتھن ایگنیو اور دیگر کے بعد اب برطانوی میڈیا بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ملنے والے ایک کے بعد دوسرے فوائد بھی بول پڑا۔

ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو 2 ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو اس کی زحمت بھی نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی کہا ہے کہ بھارت کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔