منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

قومی ٹیم میں واپسی؟ احمد شہزاد کا اہم بیان آ گیا

08 مارچ, 2025 12:32

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جتنا کچھ میں بول چکا ہوں، مشکل ہے کہ اب میری قومی ٹیم میں واپسی ہو۔ اس ملک میں زیادہ سچ نہیں بولنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری آواز اٹھانے سے اگر کوئی نوجوان کرکٹر کو فائدہ ہو جائے اسی میں میری جیت ہے، کرکٹ میں بہت سارے مسائل ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد اگر سیلیکشن کمیٹی میں جگہ ملی تو ضرور کروں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے تین چار لوگ ہی چاہیے جو اس کا نظام درست کر دیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔