چیمپئنز ٹرافی؛ کونسی ٹیم نے سب سے زیادہ سفر کیا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران کے ٹیموں کے مجموعی سفر کی تفیصلات منظر عام پر آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا، جس کے بعد جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر پر رہا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے میچز کیلئے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر طے کیا۔کیویز نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی میں ڈیرے ڈالے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا
دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث انہیں کہیں ٹرولنگ نہیں کرنا پڑی۔
ادھر فائنل کی دوڑ سے باہر ہونیوالی ٹیم جنوبی افریقا نے زیادہ سفر پر مایوسی کا اظہار کیا اور تھکاوٹ کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے 4 میچز کیلئے 5 فلائٹس لیں اور تقریباً 3286 کلومیٹر سفر طے کیا۔
مزید پڑھیں: دبئی بوائز کا نام لیے بغیر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا، مگر کس نے؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی،کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفر کیا۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا
اس کے علاوہ افغانستان نے پہلا میچ کراچی اور دو میچز لاہور میں کھیلے، 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلادیش نے سفر کا آغاز دبئی سے کیا، راولپنڈی میں دو میچز کھیلے، بنگلادیش کی ٹیم نے دو میچز کیلئے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کی۔
آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کیلئے 2509 کلو میٹر سفر کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.