بھارتی صحافی پاکستانی میزبانی کا معترف بن گیا

بھارتی صحافی پاکستانی میزبانی کا معترف بن گیا
بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا کہ انکے دورہ پاکستان کے دوران انہیں شہریوں کی جانب سے بے حد پیار دیا گیا۔
حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے وکرانت گپتا کو پاکستان میں لوگوں کی میزبانی کا معترف بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اتنا پیار اور توجہ ملی کہ وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائدے لینے پر برطانوی میڈیا بول پڑا
صحافی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے 8، 10 ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیے، خاص طور پر ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنے چینل کیلئے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کیلئے پاکستان گئے تھے لیکن وہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کی محبت اور مداحوں کی وجہ سے صرف 20 فیصد کام کر سکے۔
گپتا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں خاص طور پر ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے لاکھوں مداح ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.