چیمپئنزٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے اہم اعلان کردیا

چیمپئنزٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے اہم اعلان کردیا
چیمپئنزٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے اہم اعلان کردیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، جب آپ جا رہے ہوتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک اسکواڈ ہے جو اگلے 8 سال تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ایک سخت دورے کے بعد ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے، ڈریسنگ روم میں اچھا ٹیلنٹ ہے، کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں انکے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنے میں مزا آتا ہے اور یہی چیز بھارتی ٹیم کو مضبوط بناتی ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ہندوستانی اسکواڈ فی الحال اگلے 8 سالوں تک دنیا کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ہر ایک نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے، ہم ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.