منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

10 مارچ, 2025 12:14

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شاندار میلہ بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک ہر ٹیم نے کروڑوں روپے کی انعامی رقم اپنے نام کی۔ پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل سمیت بھارت کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گئے۔

تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا اختتام گزشتہ روز دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل کے بعد ہوا، جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔ تاہم، فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں شریک تمام آٹھوں ٹیموں نے انعامی رقم کی صورت میں دولت کمائی۔

بھارتی ٹیم نے نہ صرف ٹرافی اٹھائی بلکہ انعامی رقم کے معاملے میں بھی سب سے آگے رہی۔ چیمپئن ٹیم کو کل 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے نوازا گیا۔ یہ رقم بھارت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی برتری قائم رکھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں بھارت سے ہار گئی، لیکن رنر اپ کے طور پر انہیں 31 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو بھی کروڑوں روپے کی انعامی رقم ملی۔ دونوں ٹیموں کو فی ٹیم 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے نوازا گیا۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہیں۔ دونوں ٹیموں کو 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔

میزبان ٹیم پاکستان کی کارکردگی ٹورنامنٹ میں انتہائی مایوس کن رہی۔ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی پہلی میزبان ٹیم بنی جس نے ایک بھی میچ نہیں جیتا۔ ساتویں نمبر پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی پاکستان کی ٹیم کو 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔

ٹورنامنٹ میں آخری آٹھویں نمبر پر رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو بھی 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔

ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے 3 کروڑ 47 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ گروپ مرحلے میں ہر کامیابی پر 94 لاکھ روپے کا اضافی انعام بھی دیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔