منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

90 کی دہائی میں میچ فکسنگ؟ راشد لطیف نے بڑے نام سامنے لانے کا اعلان کردیا

10 مارچ, 2025 12:45

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کتاب میں کے ذریعے سب بتاؤں گا کہ فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔