ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین اور دیگر کی مبارک باد

10 مارچ, 2025 21:33

قومی کرکٹر حارث رؤف بیٹے کے باپ بن گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارک باد دی۔

کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا.۔

خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی اور ولیمہ ہوا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔