پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیوی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کو سونپی گئی ہے۔
اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو کیوی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن رویندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کل نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.