قومی فٹبالر معاشی تنگی کے باعث سڑک کنارے جیلیبیاں بیچنے لگے

قومی فٹبالر معاشی تنگی کے باعث سڑک کنارے جیلیبیاں بیچنے لگے
پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچ رہے ہیں۔
ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد ریاض نے 2018ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جب کہ آج یہی قومی ہیرو حلوائی بن کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے پر مجبور ہے۔
فٹبالر محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں جلیبیاں بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
محمد ریاض کی اس ویڈیو نے جہاں شائقین فٹبال اور قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھا وہیں ان مناظر میں حکومت کی بے حسی بھی مکمل عیاں ہے۔ قومی ہیرو کی اس حالت پر شائقین شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ ہر کھیل کی صورتِ حال خستہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا محمد ریاض کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کرکٹ کو چھوڑ کر ملک کے دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.