آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس بھارت کو فائدہ پہنچانے پر پھٹ پڑے

آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس بھارت کو فائدہ پہنچانے پر پھٹ پڑے
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دے دیا۔
ایک بیان میں اینڈی رابرٹس نے کہا کہ بھارت کو گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی فائدہ تھا اور اسے پہلے سے علم تھا ٹیم نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارت نے کہیں سفر نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم سفر ہی نہ کرے۔
کرکٹ لیجنڈ کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، بھارت ہر بات کا حکم دیتا ہے، اگر کل بھارت یہ کہے کہ اب سے نو بال اور وائیڈ بال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کا بھی راستہ نکال لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
اینڈی رابرٹس نے کہا کہ بھارت سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا ، آئی سی سی کو بھارت کو انکار بھی کرنا چاہئے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.