منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی کا جشن بھارتیوں کو گنجا کر گیا، ویڈیو وائرل

12 مارچ, 2025 17:57

دہلی: بھارتی پولیس نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن منانے والے بھارتیوں کی خوشیوں میں رنگ کا بھنگ پڑ گیا۔

بھارت ریکارڈ تیسری بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتا ہے۔ اس کا جشن ملک کے طول وعرض میں جاری ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی لوگ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے لیکن پولیس نے ان کے اس جشن کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیم کی فتح کی خوشی میں مدھیہ پردیش میں لوگ سڑکوں پر نکل کر جشن منا رہے تھے۔ اس موقع پر کچھ نوجوانوں نے ہلہ گلہ کرتے ہوئے آتشبازی کی۔

 

رپورٹ کے مطابق پولیس کے وہاں پہنچنے پر مستی سے چُور نوجوانوں نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی جس پر پولیس نے جشن منانے والے ان تمام افراد (10) کو حراست میں لے کر پہلے ان کے سروں پر استرا چلوا کر گنجا کرا یا اور پھر شہر کی سڑکوں پر گشت کرایا۔

دوسری جانب اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک کے باقی حصوں کی طرح ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے، یہ عادی مجرم نہیں ہیں، ان کو اس طرح سڑک پر گھمانا ناجائز ہے۔

پولیس پر حملے اور کشیدگی پھیلنے کے الزام میں ان نوجوانوں کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں اور ان دفعات کے تحت مزلم کو ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔