منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

حارث رؤف نے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کر دی، نام کیا رکھا؟

12 مارچ, 2025 09:02

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کر دی ہے۔

 پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹے کیساتھ پہلی تصویر شیئر کی ہے جس میں انکی اہلیہ مزنا کا صرف ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

حارث رؤف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اپنے قیمتی بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے،  میں نے اپنے بیٹے کا نام  ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا جبکہ رخصتی و ولیمہ جولائی 2023 میں ہوا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔