نیشنل ٹی 20 کپ؛ کرکٹرز کی فیس میں بڑی کمی کا اعلان

نیشنل ٹی 20 کپ؛ کرکٹرز کی فیس میں بڑی کمی کا اعلان
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 میں کرکٹرز کو کم معاوضہ ملے گا، کرکٹرزکی میچ فیس میں بڑی کمی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کے مقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے، ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے نیشنل ٹی 20 کپ کی میچ فیس میں کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:پی سی بی کرکٹرز سے ناراض، کھلاڑیوں کا ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے بریک لینے پر غور
مزید پڑھیں:کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
ذرائع کے مطابق کرکٹرز کو پہلے میچ فیس 40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10 ہزار روپے ملے گی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لے سکیں گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.