چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، بھارتی کرکٹرز کی ترقیاں

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری، بھارتی کرکٹرز کی ترقیاں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل کا پہلا جب کہ پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
بھارت کے روہت شرما 2 درجےترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے جب کہ کیوی آل راؤنڈر اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رچن روندرا 14 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کےگلین فلپس 6 درجےترقی کے بعد 24 ویں اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر 5 درجےترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر جا پہنچے ہیں۔
دوسری جانب ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے جب کہ بھارت کےکلدیپ یادیو نے 3 درجے ترقی کی بدولت تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
بھارت کےرویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبرپرموجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل رینکنگ میں 10 درجے بہتری کے بع د18ویں نمبرپر پہنچ گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار رہا جب کہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 7 اور راچن رویندرا 8 درجے بہتری کے بعد بلترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.