روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول کر چل دیے، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت نے انہیں پریس کانفرنس کے دوران بھی نہ بخشا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کونسی ٹیم نے سب سے زیادہ سفر کیا؟
یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کیلئے اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول گئے تھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.