محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل انہوں نے بیٹی کی طبیعت خرابی کے باعث دورہ نیوزی لینڈ پر جانے سے معذرت کی تھی۔
محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے اس لیے اب دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان) عباس آفریدی، عبدالصمد ، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان) سلمان علی آغا (نائب کپتان) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی شامل ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.