کیا کوہلی نے ڈرائیور کو 50 لاکھ کی انعامی رقم سے نوازا ہے؟

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کے بعد اپنے ڈرائیور کو 50 لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد مختلف دعوے گردش کررہے ہیں تاہم یوٹیوب اور دیگر ذرائع خبریں پھیلارہے ہیں کہ کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو 50 لاکھ انعام سے نوازا گیا ہے۔
وائرل دعویٰ:
سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں میٹنگز میں کئی کرکٹرز مجھ پر ہنستے تھے۔۔۔ مگر کیوں؟
دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے دبئی بلایا گیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے دیے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ انیس احمد، ویرات کے ساتھ پچھلے 15 سال سے کام کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
تحقیقات کے مطابق ابھی تک بھارت کے کسی بھی معتبر ذرائع نے یہ خبر شائع نہیں کی ہے۔ بھارت کے مشہور ذرائع ابلاغ جیسے دی ٹائمز آف انڈیا، این ڈی ٹی وی، انڈیا ٹوڈے، یا ہندوستان ٹائمز نے بھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.