ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی
کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی کردی گئی۔
غوطہ خوروں نے پاک بحریہ کے تعاون سے ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندگان کے حوالے کیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق ٹرافی کا نام دی لیمینارا ٹرافی رکھا گیا ہے اس کی تیاری میں چاندی کا استعمال کیا گیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق ٹرافی کی تیاری میں میں 22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کرکٹرز سے ناراض، کھلاڑیوں کا ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے بریک لینے پر غور
ایونٹ کا نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔ اسی طرح 11 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔
6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جب کہ ایونٹ کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.