منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

ٹیم میٹنگز میں کئی کرکٹرز مجھ پر ہنستے تھے۔۔۔ مگر کیوں؟

13 مارچ, 2025 15:29

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے جدید کرکٹ سے متعلق بیان پر ہنستے تھے۔

آل راؤنڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں اور لوگ مجھ پر ہنستے تھے، یہاں تک کہ ٹیم میٹنگز میں، میں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اب بھی پرانی طرح کھیل رہے ہیں’۔

عماد وسیم نے خبردار کیا کہ اگر ٹیم نے اپنا نقطہ نظر اور کھیل تبدیل نہیں کیا تو شائقین کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر کیسے آگئے، وجہ کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ کو کرکٹ ویسے کھیلنی چاہیے جیسے اس کا حق ہے، یہ صحیح طریقہ نہیں ہے، اگر آپ مجھ سے بحیثیت کرکٹر پوچھیں تو میں نے پاکستان ٹیم کا کھیل چیمپئنز ٹرافی میں دیکھا اور مجھے لگا کہ میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا، میری دلچسپی ختم ہورہی تھی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول کر چل دیے، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ آپ کی سوچ یہ نہیں ہونی چاہیے کہ بس 250 رنز کرکے فارغ ہوجائیں، ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نےگزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔