راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر کیسے آگئے، وجہ کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ میدان پر انجری کا شکار ہوکر بیساکھیوں پر آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن میں راجھستان رائلز کے ہیڈکوچ انجری کا شکار ہونے کے باوجود فرنچائز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچے۔
سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ سیشن کے میں شریک ہوئے اور کرکٹرز کو تربیت دیتے دیکھائی دیے۔
مزید پڑھیں: ڈانسر سے طلاق کے فوری بعد کرکٹر کی دوسری لڑکی کیساتھ تصاویر وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔
ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول کر چل دیے، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.