پی ایس ایل میں مزید کتنی ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں؟ فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل میں مزید کتنی ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں؟ فیصلہ ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔
سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی تھی، اب ہمارا اگلا ہدف کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہے۔
پاکستان سپُر لیگ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2026ء کے میچز پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پی ایس ایل 10 ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی
سی ای او پی ایس ایل نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی مزید 2 ٹیمیں کون سی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں بشمول کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، البتہ 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.