منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

دی ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز نے کیوں نہیں خریدا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

14 مارچ, 2025 13:06

برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈرڈ‘میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز کی جانب سے نہ خریدے جانے کی اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی دی ہنڈرڈ لیگ میں منتخب نہ ہونے کی وجہ ٹورنامنٹ میں مکمل دستیابی کی غیر یقینی صورتحال ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 5 اگست سے 31 اگست تک جاری رہے گا اور اس دوران پاکستان کو 31 جولائی سے 12 اگست تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

اس کے علاوہ گرین شرٹس کا جولائی، اگست کے دوران بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کا بھی امکان ہے، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کی دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے مکمل دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ قیمت نسیم شاہ کی تھی، جن کی ریزرو پرائس ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ مقرر تھی، تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم اور بیٹر صائم ایوب کی 78 ہزار 500 پاؤنڈ ریزرو پرائس تھی۔

اس کے علاوہ شاداب خان، حسن علی اور محمد حسنین کی ریزرو پرائس 63 ہزار پاؤنڈ تھی، جبکہ محمد عباس، حیدر علی اور عماد بٹ سمیت کئی دیگر کھلاڑی بغیر کسی مخصوص قیمت کے رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔