منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پی سی بی نے قومی کرکٹرز پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیوں کئے؟ وجہ جانیں

15 مارچ, 2025 11:22

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر جنوبی افریقا سیریز تک کھلاڑیوں پر 33 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سب سے زیادہ جرمانہ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹوپی پر 804 لکھنے والے عامر جمال پر کیا گیا، انہیں تقریباً 14 لاکھ روپیہ جرمانے میں ادا کرنا پڑا۔

دورۂ آسٹریلیا میں رات کو ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

 جنوبی افریقا سیریز میں بھی رات کو ہوٹل 2 منٹ لیٹ آنے پر سفیان مقیم، عثمان خان اور عباس آفریدی پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کی خوشی میں ان کھلاڑیوں پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کھلاڑیوں کو واپس کر دیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔