منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

17 مارچ, 2025 22:50

بھارتی میڈیا نے آئی وسی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 23 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر یعنی 23 ارب روپے سے زائد  کا خسارہ ہوا اور اس کے باعث بورڈ کے مالی حالات مزید خراب ہوگئے۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے والا پاکستان ٹورنامنٹ کا صرف ایک میچ  اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل سکا جس میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ دبئی میں کھیلا جس میں بھی اسے شکست ہوئی تھی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ راولپنڈی میں بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا کہ  پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے تین میزبان شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب پاکستانی روپے خرچ کیے، یہ لاگت ابتدائی بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھی۔

اس کے علاوہ، بورڈ نے ایونٹ کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی رقم خرچ کی۔ تاہم، میزبانی فیس کے طور پر پی سی بی کو صرف 6 ملین ڈالر واپس ملے، جبکہ ٹکٹ فروخت اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدنی نہ ہونے کے برابر تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔